جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود بازار میں تاریخی باب خیبر کے مقام پر زوان کوکی خیل اتحاد کے زیر اہتمام امن و امان کے خراب صورتحال کے خلاف احتجاجی ریلی وجلسہ عام منعقد ہوا جس میں زوان کوکی خیل اتحاد،سیاسی اتحاد،الحاج کاروان،تنظیم نوجوانانِ کوکی خیل و قبائلی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جلسہ عام سے مقررین صدیق افریدی،حاجی نواب خان افریدی،مولانا سعید،شاہد خان،داود خان،عبدالجلیل افریدی،ملک براکت افریدی،سید غا جان،و دیگر نے کہا کہ جمرود میں گزشتہ دو مہینے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی ہے کشران و مشران سرمایہ داروں سے بھتہ وصولی کے لیے کالز موصول ہورہے ہیں،گھروں پر بم و راکٹ حملے ہورہے ہیں،پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جارہا ہے اس لیے خراب امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیں جائے اور ہر شہری کو تحفظ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پر امن فضاء میں زندگی گزارنا ہر شہری کا حق ہے امن ہوگا تو ترقی ہوگی حکومت یہاں پر امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔جلسہ عام میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا دس سال پہلے دہشتگری و فوجی آپریشن سے نکل مکانی کرنے والے تیراہ راجگل کوکی خیل کے متاثرین کو واپس اپنے علاقوں میں آباد کریں اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے علاقے میں جاری نقصانات کے ازالے کے لیے جاری سروے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اور اگر باعزت واپسی کے لیے عملی اقدامات نہیں کیں گئے تو دوبارہ احتجاجی دھرنا شروع کریں گے،خاصہ دار و پولیس شہداء کے لواحقین کو شہداء پیکج دیا جائے، صحافت کو مکمل آزادی دی جائے،ریگی للمہ کوکی خیل کی ملکیت ہے حکومتی قبضہ ختم کیاجائے،جمرود ہسپتال سمیت تمام بی ایچ یوز میں صحت سہولیات فراہم کی جائے،ضلع خیبر میں سکولز، یونیورسٹیاں قائم کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے