الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے گورنمنٹ مڈل اسکول کے نئی تیار شدہ بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا، ویلج آچر کے بچوں کیلئے مڈل سکول جو 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت ایک نادر تحفہ ہے، صوبائی حکومت تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔شانگلہ کے بالائی علاقوں میں سکولوں کے تعمیر پر توجہ دے رہے ہیں تا کہ دورافتاادہ علاقوں کے بچے بھی زیور تعلیم سے مستفید ہو سکے اور یہی ہماری حکومت کی اولین ترجہ ہیں،شانگلہ کو تعلیم ہی کی بنیاد پر تبدیل کیا جاسکتا ہیں جو ہم کرینگے۔ نئی تیار شدہ سکول بلڈنگ میں علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی نظام بھی اس میں موجود ہیں۔علاقہ مکینوں کا اچر سکول کو مڈل کا درجہ دینے پر صوبائی وزیر کا خصوصی مشکور ہیں۔علاقے کے عوام اور بچے شوکت یوسفزئی کو دل سے دعائیں دیتے ہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف ملاکنڈ کے سنیئر نائب صدر حاجی سدید الرحمان، ضلعی صدر وقاراحمدخان،نواز محمود خان، عبدلمولاخان کے علاوہ پارٹی کارکن اور علاقائی عمائدین بھی موجود رہے۔بعدازاں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اتوار کے روز اپنے انتخابی حلقے کے مختلف یونین کونسلوں بشام،شنگ،غوربند،ڈھیرئی اور پیراباد میں کارکنوں سے ملئے اور درہ ادم خیل کوہاٹ تور سپر میں شہید ہونے والے مزدوروں کے گھروں گئیں اور لواحقین سے شہید مزدوروں کی ایصال ثواب اور بلنددرجات کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر درہ ادم خیل کوہاٹ تور سپر میں شہید 16مزدوروں کے لواحقین نے پیاروں کی میتوں کی برامدگی اور انتطامات کرنے پر شوکت یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا حق ہیں اور وہ ہر وقت شانگلہ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے