ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی،ایس ایچ او سمیت تین پولیس جوانوں کا قاتل اشتہاری گرفتار،اشتہاری گل حکیم کا تعلق قبائلی ضلع کرم سے ہے،ملزم نے اٹھارہ سال قبل ایس ایچ او  ٹل عبدالحکیم خان اور دو پولیس جوانوں کو دوران گشت فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔گرفتار ملزم انتہائی جرائم پیشہ ہے’جو پولیس کو قتل،اغوا،ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت جمع کئے ہیں عدالت سے بڑی سے بڑی سزا دلوائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان کی ہنگامی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق تین پولیس اہلکاروں کے قتل کا مرکزی ملزم اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو(PSP) اکرام اللہ خان نے ڈی ایس پی ٹل سعادت خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شفیق خان کے ہمراہ  ڈی پی او آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ 13 اپریل 2003 کو ایس ایچ او ٹل عبدالحکیم خان پولیس جوانوں کے ساتھ گشت کر رہے تھے کہ رات گئے مسلع رہزنوں کی پارٹی نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او عبدالحکیم خاں،پولیس اہلکار نسیم عباس،اور رفیع اللہ شہید ہو گئے۔اس اہم کیس کے مرکزی ملزم گل حکیم کو ٹل پولیس نے ڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی قیادت میں کامیاب کاروائی میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او اکرام اللہ خان نے بتایا کہ ملزم اٹھارہ سال تک روپوش رہا اور مختلف اضلاع میں قیام کرتا رہا۔تاہم پولیس نے جدید خطوط پر اس کی تلاش کا عمل جاری رکھا اور پولیس کو اصل ملزم کی گرفتاری میں کامیابی ملی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ ملزم گل حکیم کئی قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور اغوا سمیت سنگین جرائم میں مطلوب رہا ہے اور اس کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302,353,148,149 علت نمبر 197 کے تحت دوآبہ تھانہ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملزم کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے