واشنگٹن/برازیلیا/نئی دہلی/لندن (مانند نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 66 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 49 ہزار 408 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 98 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 928 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 53 ہزار 293 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 70 ہزار 209 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فرانس میں 50 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 98 ہزار 750 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 46 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 986 ہے۔برطانیہ میں 43لاکھ 69ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27ہزار 87اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں 37لاکھ 69ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 14ہزار 254افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 38لاکھ 49ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33ہزار 939اموات ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔