تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ لوند خوڑ پولیس نے گھر سے چوری کرنے والے دو رکنی چور گروہ کو گرفتار کرلیا، مال مسروقہ برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات پر سرکل ایس ڈی پی او کی نگرانی اور ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں تھانہ لوند خو ڑ پولیس نے گھر سے نقدی، سونے کے زیورات اور موبائل فونز چوری کرنے والے چور گروہ کے دو ملزمان سخی اکبر ولد عبداللہ جان سکنہ گلگت اور شاہد ولد محمد علی سکنہ ہاتھیان کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ 1680روپے، سونا ایک نکلس، دو عدد بالیاں، ایک ہار، دو عدد انگوٹھیاں، ایک مالہ، ایک جھومر اور دو عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔