اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے لگاتار دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں جو ان کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور عزم غیر متزلزل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ترسیلات زر میں اضافے پر ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے