لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں، علما اور مشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کرانے کی ترغیب دیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے علما کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی موجود تھے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں، ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں، جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ مساجد میں کورونا ایس او پیز کے مطابق تراویح اور نماز کا اہتمام کیا جائے، علما کرام و مشائخ عظام کا احترام روایات اور اقدار میں شامل ہے، مشائخ کی خدمات کا اعتراف پوری قوم کرتی ہے، علما اور مشائخ کے ادب و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے