پشاور(مانند نیوز)یونین کونسل گوجر گڑھی مردان کی معروف سماجی شخصیت سید واحد زمان باچہ نے گوجر گڑھی ہیرا غونڈ میں بجلی کے دیرینہ مسئلے کے حل اور علاقے کو بجلی کے پول فراہم کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے-60 افتخار علی مشوانی اور مرزا علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سید واحد زمان باچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجر گڑھی ہیرا غونڈ کے مکین طویل عرصے سے بجلی کے بنیادی مسئلے کا سامنا کر رہے تھے، جس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا تھا۔ تاہم ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی جانب سے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز سے علاقے میں بجلی کے پول فراہم کیے گئے ہیں، جس سے بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کے پول نصب کیے جا رہے ہیں اور بجلی کی فراہمی کا عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے، جس سے مقامی آبادی کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولت میسر آئے گی۔سید واحد زمان باچہ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی حلقے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر علاقے کے دیگر عمائدین اور مکینوں نے بھی بجلی کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے فنڈز جاری کرنے اور بجلی کے پول فراہم کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا شکریہ ادا کیا۔ عمائدین نے کہا کہ بجلی کی فراہمی سے علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور مقامی آبادی کو ایک اہم بنیادی سہولت میسر ہوگی۔