اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی قائم مقام پاکستانی سفیر محمد سلیم اللّٰہ خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب حکومت رضوان نذیر اور نارویجن وزیر آسمنڈ آکروسٹ تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ گجرات سید ضیغم عباس، ممتاز بزنس مین چوہدری سلطان ندیم ملہی، بزنس مین چوہدری ناصر محمود جرمنی، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا محمد اکمل تھے۔ 

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شاہ رخ اور شہزاد غفور نے سرانجام دیے۔ 

تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے قاری مظہراقبال نعیمی، جبکہ نعت رسولﷺ میاں یوسف سلیم نے پیش کی۔

پاکستان اور ناروے کا قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر پاکستان یونین ناروے کی یومِ پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں پاکستان یونین ناروے کے پروگرامز کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان یونین چوہدری قمر اقبال کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، معزز مہمانوں اور فلاحی خدمات سرانجام دینے والے افراد کو پاکستان یونین ناروے کی طرف سے اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب میں چوہدری زاہد اسلم مہمد چک، انعام اللّٰہ ڈار، چوہدری شوکت الملک صابووال، چوہدری شبیر حسین مہمد چک، ملک حنیف گلیانہ شاہد جمیل، تحریک انصاف ناروے کے صدر عمران بشیر خان، راجہ ناصر عثمان کیانی، محمد عبدالمنان، چوہدری اظہر اقبال رندھیر، منشاء خاں، چوہدری اصغر دھکڑ، چوہدری ریاض گجر، چوہدری بشیر احمد حاجیوالہ، ڈاکٹر اسد، ملک پرویز، شیخ فواد انور، ایڈووکیٹ کامران، ڈی ایس پی سرفراز، سابق صدر کھاریاں بار محبوب ڈھولہ ایڈووکیٹ، اے سی محمد اقبال، چوہدری الیاس ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ جیل، طاہر محمود کھاریاں، چوہدری اکرم سیکریالی، ظفر نواز حقیقہ، میر ناصر، شاہد جمیل، میر ناصر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء کے لیے استقبالیہ اور موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا۔ تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کا چوہدری قمر اقبال، چوہدری اصغر دھکڑ، ملک پرویز، منشاء خاں و دیگر پُرتپاک انداز میں استقبال کرتے رہے جبکہ مہمانوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے