پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کا رمضان سستا بازاروں /سہولت بازار کا دورہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کا سہولت بازار اکوڑہ خٹک، نوشہرہ کلاں سمیت سستا آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا اچانک دورہ نرخوں سمیت،اشیاء خوردنی کے معیار اور انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں آئے افراد سے بات چیت کی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پراشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں میں سہولت بازار لگائے جا چکے ہیں جہاں خرید اروں کو سہولیات مہیا ء کی جا رہی ہیں وہاں موجود علاقے کے لوگوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس اقدام کو سراہا۔