پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آج دو سابق وزرا عاطف خان اور شکیل خان حلف اٹھائیں گے۔ہم نیوز کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں دو نئے اراکین اسمبلی فیصل امین گنڈا پوراور فضل شکور بھی شامل ہیں۔صوبائی وزرا سے گورنر خیبر پختونختوا شاہ فرمان حلف لیں گے۔ چاروں وزرا کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔عاطف خان اور شکیل خان کو گزشتہ سال صوبائی کابینہ سے برطرف کیا گیا تھا جب کہ فیصل امین، علی امین گنڈا پور کے بھائی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں اراکین اسمبلی کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق نئے صوبائی وزرا کے محکموں کا فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان بعد میں کریں گے۔ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صلح ہونے کے بعد عاطف خان کی وزیراعلیٰ محمود خان سے گورنرشاہ فرمان کی موجودگی میں ملاقات ہوئی۔گورنر ہاؤس میں ہوانے والی ملاقات میں تمام امور طے پائے جب کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مکمل مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہی عاطف خان کےمطالبے پر شکیل خان کو بھی صوبائی کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے