نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2971864ہو گئیں،کیسز13کروڑ80لاکھ13ہزار سے بڑھ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرہے جہاں ہلاکتیں 577179،کیسز3کروڑ20لاکھ70ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 172115ہو گئیں،کیسز1کروڑ38لاکھ71ہزار ہو گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 358718ہو گئیں،کیسز1کروڑ36لاکھ1ہزار سے زائد ہو گئے۔فرانس میں 99480افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد51لاکھ6ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں کورونا سے 103601افراد موت کی بازی ہار گئے جبکہ کیسز46لاکھ57ہزار تک پہنچ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 127123ہو گئیں،کیسز43لاکھ75ہزار ہو گئے۔اٹلی میں 115088افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد37لاکھ93ہزار سے زائد ہو گئے۔ترکی میں کورونا سے  34455افرادجاں بحق اور کیسز کی تعداد39لاکھ62ہزار سے تک پہنچ گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ10لاکھ اور 2 کروڑ40 لاکھ سے زائدفعال کیسزہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے