جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار میں پاس کلی کے مسلح منیا خیل نے جس گودام پر قبضہ کیا ہے یہ ہماری ملکیت ہے اور ہم اس پر غیر قانونی قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک اسرار اللہ، رب نواز،فدا حسین،اصیل خان،جان بادشاہ،شفیع الرحمان اور جاوید خان نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیڈی بازار میں پاس کلے منیا خیل نے جس گودام پر قبضہ کیا ہے یہ ہماری ملکیت ہے جس کے تمام تر ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں لیکن ہم امن پسند لوگ ہیں اور کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جمرود تھانہ کے ا یس ایچ او امجد نے کہا تھا کہ وہ اس گودام کو خالی کرے گا لیکن دو مہینے گزر جانے کے باجود بھی خالی نہیں کیا ہے لیکن جمرود کے ایس ایچ او اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتا انہوں نے کہا کہ ہم پاس کلے منیا خیل کیساتھ جرگہ و عدالت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین نے ڈی پی او خیبراوکو تحریری طور پر لکھ کر دیا تھاکہ اس گودام کوخالی کرکے حکومت کے حوالہ کرینگے لیکن ایک مہینہ گزر جانے کے باجود بھی حوالہ نہیں کیا گیاہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے اس جگہ پر دفعہ 145لگایا ہے لیکن عدالت نے پھر بھی اس پر سٹے آرڈر دیاہے جوکہ یہ غیرقانونی ہے کیونکہ جس پر دفعہ 145 لگا ہوا ہو اس پر عدالت سٹے آرڈرنہیں دے سکتا اس لئے ہم عدالت سے بھی اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہیں اور حکام اعلیٰ اور ضلع خیبر کے ڈی پی او سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ قابضین سے مزکورہ گودام کو خالی کرے تاکہ کوئی ناخوش گوار واقع پیش نہ آسکے۔