تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی میں رمضان کے تیسرے روز بھی انتظامیہ کا گران فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی خان  نے گران فروشی۔ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے اور صفائی کے ناقص انتظام پر کئی قصائیوں۔بیکرز اور جنرل سٹورز کے ملکان پر بھاری جرمانے عائد  کر کے جیل بھیج دئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی میں قصائیوں کے مقررہ دام سے زیادہ گوشت بیچنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تحصیل تخت بھائی کے مختلف بازاروں پر اچانک چھاپے مارکر کء قصائیوں کو گرفتار کرکے بھاری جرمانے وصول کرنے کے ساتھ جیل کی سیر بھی کرائی۔علاوہ ازیں فرمان علی خان نے بیکری اور جنرل سٹورز مالکان کو صفائی کے ناقص انتظام اور کوروناوائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ وصول کیا۔اس موقع پر انھوں نے مختلف فلنگ سٹیشنز کا دورہ کرکے معیار۔مقدار اور اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرمان علی خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گران فروشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے