نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) رسالپور پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 55 پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد۔ملزم گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے نقل حرکت محدود کرنے کیلئے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اسی سلسلے میں سیف اللہ خان SHO رسالپور بمعہ نفری ڈبل پھاٹک کیساتھ ناکہ پر موجود تھے۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی۔ایک موٹر کار کو روکا گیا۔موٹرکار نمبری IDJ/6157 کی تلاشی لینے پر موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 55 پستول،1260عدد 30 بور کے کارتوس،1200 عدد 22بور کے کارتوس جبکہ 120 میگزین(چارجر)برامد کر لئے گئے۔ملزم اعجاز ولد عبدالجبار ساکن مردان کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا۔مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے