تیمرگرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا اچانک تیمرگرہ مین بازار اور سستا بازار کا دورہ، پھلوں،سبزیوں اور دیگر اشیاء کے نرخنامے چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل نے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کے ہمراہ اچانک سستا بازار اور مین بازار تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رمضان سستا بازار میں قائم کئے گئے سبسڈائزڈ آٹے کے سٹال کا معائنہ کیا اور ساتھ ساتھ مختلف دکانوں کا وزٹ کرکے نرخنامے چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈعون حیدر گوندل نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے