نیویارک، نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3032862ہو گئیں،کیسز14کروڑ19لاکھ9ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 581061ہو گئیں،کیسز3کروڑ24لاکھ4ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 178793ہو گئیں،کیسز1کروڑ50لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں اموات373442ہو گئیں،کیسز1کروڑ39لاکھ43ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 100733افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد52لاکھ89ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں کورونا سے 105582افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز47لاکھ2ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 127270ہو گئیں،کیسز43لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں 116927افراد موت کی آغوش میں جاچکے جبکہ متاثرین کی تعداد38لاکھ70ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں کورونا سے 35926افراد جاں بحق ہو چکے اورکیسز42لاکھ68ہزار سے زائد ہو گئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ5لاکھ سے زائد اور1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے