جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق حضور ﷺ کے شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ضلع خیبرکی تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والی خواتین نے جمرودبائی پاس چوک کے قریب پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ پاک افغان شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں امدروفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ حضور ﷺکے شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مزمت ہے خواتین کی طرح مرد بھی احتجاج کرکے حضور ﷺ سے محبت کا اظہارِ کریں۔انہوں نے کہا کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،فرانس سے پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے،فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے