لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ناخوشگوار واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی، اسلام امن کا دین ہے، دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے