سوات (مانند نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دوسرے مرحلے کے امتحانات 19اپریل سے شروع ہونگے۔ طلبہ کے نام گھر کے پتہ پر رول نمبر سلپ ارسال کئے گئے ہیں۔ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں طلبہ اپنا رول نمبر سلپ یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔امتحان سخت SOPsکے تحت لیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر برائے سوات و تیمرگرہ سلطان روم کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دوسرے مرحلے کے امتحانات 19اپریل سے شروع ہونگے جن میں بی اے، اے ڈی ای، بی ایڈ اور ماسٹر پروگرامز شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کے نام ان کے رول نمبر سلپ انکے گھروں کے پتہ پر ارسال کئے گئے ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کو اسکا رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے اپنا رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ امتحان سخت ایس او پیز کے تحت لیاجائیگا لہٰذا طلبہ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے امتحانی ہال کا رخ کریں۔ ڈائریکٹر سلطان روم نے طلبہ کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ طلبہ وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے مطالعہ پر توجہ دیں اور بھرپور تیاری کریں۔امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ طلبہ اچھے مطالعہ سے مستفید ہوکر اپنے لئے، معاشرہ کیلئے اور ملک و قوم کیلئے ایک کارآمد فرد ثابت ہوسکتے ہیں۔اوپن یونیورسٹی کے کتب علم کے ذخائر ہیں بشرطیکہ کوئی ان سے استفادہ حاصل کرے۔اگر طلبہ اچھے طریقے سے مطالعہ کریں گے تو امتحان کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے