سوات (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل کبل میں مہنگائی کا جن بے قابو،قصائیوں کے سامنے انتظامیہ بے بس،گراں فروشوں کے بھی وارے نیارے،عوام اللہ تعالی کے رحم وکرم پر،انتظامیہ لمبی تان کرسو گئی،کاروائیاں فوٹو سیشن تک محدود، ڈی سی سوات کے احکامات بھی ٹھا ہ،عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،قصائیوں اور گراں فروشوں کے خلاف ڈی سی سوات خود ایکشن لیں۔عوامی حلقوں کا مطالبہ تٖفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کبل میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے خصوصا قصائی اور سبزی فروش سب پر سبقت لے گئیں کیونکہ انتظامیہ کے جانب سے فی کلو گوشت کی قیمت 380روپے مقرر ہے جبکہ قصائی حضرات 550روپے سے لیکر 600روپے تک وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے  کیونکہ اے سی کبل نے قصائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اس کے علاوہ کبل تحصیل میں سبزی  اور فروٹ فروشوں نے لوگوں کے ناک میں دم کررکھا ہے اور سرکاری نرخنامہ کے بجائے خودساختہ و من پسند ریٹ مقرر کررکھے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے حالانکہ ڈی سی سوات نے گراں فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں جس پر تحصیل کبل میں عمل درامد نہ ہونے کے برابر ہے اور کارروائی کو صرف فوٹو سیشن تک محدود قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ڈی سی سوات کے احکامات کے بعد تحصیل کبل کے عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہ ہوسکا  اسی وجہ سے لوگوں میں بے چینی و مایوسی پھیل گئی ہے اور اس انتظار میں ہیں کہ تحصیل انتظامیہ کب ان گران فروشوں کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے۔عوامی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگرگراں فروشوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ احتجاج پر مجبور ہونگے لہذا ڈی سی سوات خود ایکشن لے کر پورے تحصیل کبل اور خصوصا کبل بازار میں گراں فروشوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر کارروائیاں عمل میں لاکر عوام کو نجات دلائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے