ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی کا پولیس ٹریننگ سکول صوابی کا دورہ ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نثاراحمد خان نے پولیس ٹریننگ سکول صوابی کا دورہ کرکے اپنے زیر تربیت ایکس لیویزخاصہ داروں کے مسائل دریافت کئے اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول صوابی ایس پی نیاز محمد خان یوسفزئی بشمول ادارے کے دیگر افسران بھی موجود تھے افسران نے ضم شدہ ضلع اورکزئی کے زیر تربیت جوانوں سے ملاقات کی اور ٹریننگ کے معیار اور دیگر تمام سہولیات کے بارے دریافت کیا جوانوں نے پُرمسرت انداز میں اطمینان کا اظہارکیا اور پولیس ٹریننگ سکول صوابی کے انتظامیہ کے بہتر سے بہتر فراہمی سہولیات پر شکریہ ادا کیاڈی پی او او رکزئی اور ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول صوابی نے یادگار شہداء پر حاضری دی پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس کے بعد افسران زیر تربیت ایکس لیویز کے رہائش لنگرخانہ بشمول تمام شعبہ جات کامعائنہ کرکے ڈی پی اواو رکزئی نے بہترین انتظامات پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کے کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ اداکیا اور ریکروٹس پر رقوم کے چیک تقسیم کئے آخر میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول صوابی نے پولیس کے اعلی قیادت کے پالیسی کے مطابق تمام نصابی اور جسمانی تربیتی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔