سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی سوات کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کے ہدایات پر فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی ملاوٹ مافیا کی خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی روح افزا بنانے والے کارخانہ کے خلاف کارروائی۔ ہزاروں لیٹر مشروبات برآمد کرتے ہوئے کارخانہ سیل اور مالکان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ ملاوٹ کے خلاف تشکیل کردہ سپیشل ٹیم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تحصیل بابوزئی میں اینگروڈھیرئی کے مقام پر جعلی مشروبات بن رہی ہیں جس پر ڈپٹی ڈایرکٹر فوڈ اتھارٹی نے فورأ ٹیم روانہ کی اور کاروائی عمل میں لائی گئی۔کارخانہ میں مضر صحت اور ناقص کیمیکل سے مشہور برینڈ کے مصنوعات بنائے جارہے تھے۔ تمام مشروبات تحویل میں لیکر کارخانہ سیل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائیگی۔