نیویارک، نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3071625ہوگئیں،کیسز14کروڑ44لاکھ31ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 583330ہو گئیں،کیسز3کروڑ26لاکھ2ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 184672ہو گئیں،کیسز1کروڑ59لاکھ24ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں 381687افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ41لاکھ22ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 101881افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز53لاکھ74ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں کورونا سے ہلاکتیں 106706ہو گئیں،کیسز47لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 127327افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد43لاکھ95ہزار تک پہنچ گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں 117997ہوگئیں اور کیسز39لاکھ4ہزار سے بڑھ گئے۔ترکی 36975افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز44لاکھ46ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ26لاکھ سے زائد اور  1 کروڑ 87 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں۔mk/z

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے