پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کا سی پیک (چائنہ زون)تھانہ مصری بانڈہ کا دورہ۔غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ دورے کے دوران آیاز محمودڈی ایس پی کوڑہ خٹک بھی انکے ہمراہ تھے۔سیکیورٹی کے حوالے سے آیاز محمودڈی ایس پی کوڑہ خٹک کی تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے سی پیک ایریا کے ارد گرد علاقے کاتفصیلی معائنہ کرکے محل وقوع کے بارے میں آگاہی حاصل کی جوانوں کے رہائشی بارکس اور سی پیک کے سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیااور موجود نفری کے سہولیات کا پورا پورا خیال رکھنے کے ہدایات جاری کئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی باشندوں کا ایک جگہ سے دوسے جگہ نقل و حرکت کے دوران انکی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں سی پیک ایریا کے اردگرد آبادی والے علاقوں کے عوام کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے غیر ممنوعہ علاقے میں آنے سے منع کریں