پشاور (مانند نیوز ڈیسک) غیر سر کاری تنظیم ساتھ سب کا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان  کے زیراہتمام اس سال بھی بڑی تعداد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے اور اس کے ساتھ مختلف شہروں میں سینکڑوں  افراد کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس بات کا اظہار  ساتھ سب کا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان  کے ڈاکٹر ایمل مہمند اور تیمور خان نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ساتھ سب کا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن  فلاحی ،طبی اور تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ہے۔یتیم بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا اور مستحق و نادار لوگوں کے لئے مفت علاج معالجہ کا اہتمام کر رہا ہے ۔ایمل مہمند نے کہا کہ  ساتھ سب کا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن  کی طرف سے ہر سال سینکڑوں  غربا میں رمضان پیکج کے علاوہ غربا ء کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے ہر سال عید گفٹس تقسیم کئے جاتے ہیں اور فطرانہ کی رقم بھی تقسیم کی جاتی ہے۔ غریب خواتین میں سلائی مشینیں  بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے