ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی مشیر اوقاف ظہور شاکر کا ہنگو رمضان سستا بازار کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر حمیداللہ شاہ،ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان ضلعی صدر نور آواز ایڈوکیٹ شاہ ایاز اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔اس موقع ڈپٹی کمشنر حمیداللہ اور ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان نے سبسیڈی قیمتوں پر فراہم کردہ ریلیف پیکچز کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان سستا بازار میں یومیہ کی بنیاد پرعوام کو اوپن مارکیٹ کی نسبت آشیاء خوردونوش رعایتی آٹا اور چینی فروٹس سبزیاں سستے ریٹس پر فراہم کئے جارہے ہیں دریں اثناء مشیر اوقاف ظہور شاکر نے نرخنامے کے متعلق شہریوں سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے انتظامیہ محکمہ خوراک اور ٹی ایم اے کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کو سراہا۔اس دوران مشیر اوقاف ظہور شاکر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔اس ضمن میں صوبائی حکومت نے ہر ضلع میں سستے بازار قائم کی ہیں۔جسمیں عوام کو سستے داموں پر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو میں سستے بازار کا دائرہ وسیع ہونا چائیے۔ تاکہ شہری حلقوں کے ساتھ ساتھ دورہ افتادہ علاقہ جات کے مکین بھی اس پیکچ سے مستفید ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے