سوات (مانند نیوز ڈیسک) لنڈاکی چیک پولیس کی کا میاب کاروائی بھاری مقدار میں چرس برا مد ملزم گرفتار مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج عبدالغفور افریدی ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل ساجد ممتاز خان کے نگرانی میں لنڈاکی پو لیس چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمن نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیر اتنگ کردیا۔ گزشتہ رو ز ناکہ بند ی کے دوران لنڈاکی پو لیس نے ایک بکسہ کو روک کر تلاشی کے دوران بکسہ میں سوار محمد ہاورن ولد محبوب خان ساکن ملک دین خیل باڑ خیبر ایجنسی کے قبضے سے ایک ہزار پچاس گرام اعلیٰ کوالٹی چر س بر امد کر کے ملزم محمد ہاورن کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل ساجد ممتاز خان انچار ج لنڈاکی چیک پوسٹ اے ایس ائی بخت رحمن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے قبل ازیں لنڈاکی چیک پوسٹ پر گزشتہ تین مہینوں کے دوران تقریبا 25 کلو چر س افیوں اسلحہ کارتوس برامد کر چکے ہیں۔ چیک پوسٹوں پر مزید نفری بڑھادی ہے او ر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردی ہے۔