اسلا م آباد،نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی نژاد طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ قونصل جنرل نیویارک میں متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ترجمان کے مطابق متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے، نیو یارک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کے لئے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی 21سالہ میڈیکل کی طالبہ پر نیویارک میں ایک شخص نے گھر کے باہر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے طالبہ کا چہرہ، آنکھیں، گردن اور ہاتھ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔