نیویارک،نئی دہلی،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3099340ہوگئیں،کیسز14کروڑ62لاکھ27ہزار سے تجاوزکر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 585000ہو گئیں،کیسز3کروڑ27لاکھ سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 189000سے زائد ہو گئیں جبکہ کیسز1کروڑ66لاکھ سے زائد ہو گئے۔برازیل میں 383623افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ42لاکھ38ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 102496افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز54لاکھ40ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 107501افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز47لاکھ44ہزار سے تجاوز کر گئے۔ دنیا بھر میں 12کروڑ 40 لاکھ 19 ہزار 481 افراد شفایاب بھی ہو گئے۔