سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب نے جامعہ کے نئے فیکلٹی سٹاف کے ہمراہ یونیورسٹی کے لئے خریدی گئی اراضی کا دورہ کیا۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ٹیچنگ سٹاف کو یونیورسٹی کی اپنی عمارت کی تعمیر سے متعلق آگاہی دی گئی۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ابتدائی فیز میں یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاک کی تعمیر پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا جس کے لئے ٹینڈر جاری ہوچکے ہیں جبکہ اس کے لئے کنسلٹنٹ کمپنی پہلے سے ہی ہائیر کی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لکی مروت کی عمارت اپنی نوعیت کی ایک جدید ترین اور سہولیات سے آراستہ عمارت ہوگی جس کے بعد اس کا شمار ملک کی جدید ترین یونیورسٹیز میں ہوگا۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسرز نے وائس چانسلر کو پوری دلجمعی اور لگن سے کام کرنے اور طلباء کو پڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی آف لکی مروت کو بہتر سے بہترین ادارہ بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے تاکہ مستقبل میں یونیورسٹی آف لکی مروت کا شمار ملک کی ٹاپ رینکنگ جامعات میں ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے