ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس میں میرٹ پرتبادلوں کا عمل جاری رہیگا۔پولیس اہلکاراپنے فرائض ایمانداری’جانفشانی اورپیشہ ورانہ مہارت سیانجام دیں۔اردلی روم میں جن جن پولیس اہلکاروں نیدرخواستیں جمع کی ہیں،ان پرمیرٹ پرفیصلہ کیاجائیگا۔جوپولیس اہلکارٹریفک پولیس میں جاناچاہتے ہیں ان کے بارے میں جلدمیکنزم وضع کریں نگے اورمیرٹ پران کوتعینات کیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(PSP)اکرام اللہ خان نیاپنے دفترمیں منعقدہ اردلی روم کے موقع پرپولیس جوانوں سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی اونیاس موقع پرپولیس جوانوں سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا اوربعض مسائل کیحل کے لیے موقع پراحکامات جاری کیے۔اس کیبعدمتعددپولیس اہلکاروں جنہوں نے تحریری درخواستیں دی تھیں کہ انہوں نے ٹریفک وارڈن پولیس میں جاناہے’جس پرڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان نیجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلداس بارے میں میرٹ کی بنیادپرفیصلہ کیاجائیگاجومستحق ہوگاانہیں ٹریفک وارڈن پولیس میں تعینات کیاجائیگا۔انہوں نے پو لیس جوانوں پرزوردیا کہ وہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ تقاضوں سے اہم اہنگ ہوکراداکریں۔خوف خدا سے کام لیں۔عوام کیساتھ ان کارویہ انتہائی شفیقانہ ‘دوستانہ اورمفہمانہ ہوناچاہیے۔ایساکرنے سے پو لیس فورس کامعیاربھی بلندہوگا اورعوام کیدلوں میں ان کی قدرومنزلت میں بھی اضافہ ہوگا۔اس موقع پرڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان نے پولیس جوانوں سیخطاب کرتے ہوئیکہا کہ غیرجانبداری’شفافیت کوہرحال میں مقدم رکھا جائیگا اورسزاوجزاکاجوعمل پولیس فورس میں پہلے سے موجودہے،اس کومزیدمستحکم کیاجائیگا اورشفافیت اورمیرٹ کے معاملے میں کسی قسم کی کمزوری ظاہرنہیں ہونیدی جائیگی۔جوپولیس اہلکار پیشہ ورانہ فرائض کیانجام دہی کیدوران غفلت کامظاہرہ کریگا،ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی اورسزاوجزا کاجوعمل ہے اسے بہترسے بہتربنایاجائیگا۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرشفیق خان بھی موجودتھے۔