نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) اکبرپورہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔اپنی 06 ماہ کی دولہن کو زندہ جلانے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق25-04-2021 کو اسلام گل ساکن اکبرپورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اس کی بھتیجی منیبہ کی شادی شہاب الدین سے 06 ماہ قبل ہوئی تھی جس پر وہ اور اسکی بہن ظلم ستم کرتے تھے آج ظلم کی انتہا کرتے ہوئے میری بھتیجی کو زندہ جلایا گیا۔جسکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اگلے دن مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے اس افسوس ناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے روشن زیب خان DSP پبی کی سربراہی میں فخر عالم خان SHO اکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تفتیشی ٹیم فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کرکے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم شہاب الدین ولد سراج الدین ساکن اکبرپورہ کو گرفتار کرلیا