ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری شدید لہر کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبد الحمید خان کی خصوصی ہدایت پر  اسسٹنٹ کمشنر آلائی نور محمد آفریدی  نے ایس ڈی پی او آلائی کے ہمراہ کو رو نا ایس پو پیزپر عمل درآمد کو  یقینی بنانے کے لیے آلائی کے مختلف بازاروں اور ویگن اڈوں کا دورہ کیا اور لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئی ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیا۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے بی ایچ یو راشنگ، ترقیاتی منصوبہ بیاری خوڑ پل اور بیاری خوڑ بازار کا دورہ کیا، بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور معیار کو چیک کیا، بی ایچ یو میں سٹاف کی حاضری اور دیگر بنیادی سہولیات کو چیک کیا، بیاری خوڑ پل پر جاری کام کی معیار اور رفتار کو چیک کیا اور متعلقہ کنٹریکٹر کو ہدایت دی کہ کام کی معیار اور رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو اس منصوبے سے جلد از جلد فائدہ مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے