پبی (مانند نیوز ڈیسک) دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کی پالیسی کے تحت اور ایس او پئز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کا ضلعی ایجوکیشن آفس نو شہرہ مردا نہ اور زنا نہ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر نو شہرہ سجاد اختر اقبال کے ہمراہ دفاترکے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیاجہاں دفاتر میں 50فیصد ملازمین کی پالیسی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیااور ہدایات جاری کئیں کہ50 فیصد ملازمین کی پالیسی کے تحت ملازمین کو فاتر میں کام کرنے اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔