لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ا پوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی، حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کر دیا، بدقسمتی سے اپوزیشن بھی وہ ملی جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، استعفوں، لانگ مارچ کی تاریخیں دینے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہوچکا ہے، نااہل اور نالائق اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے، اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت بھی پوری کریں گے اورانشااللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے