لاہور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84خوشاب میں 5 مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حلقے کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ضمنی انتخاب کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے ایک اہم اجلاس کی  صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خورشید عالم، ریٹرننگ آفیسر شکیل احمد اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب انور اقبال نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب، مسرت جبین نے حلقہ میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں حلقے میں ٹرانسپورٹیشن پلان، الیکشن میٹیرئیل کی ترسیل اور پولنگ سٹیشنزپر سہولیات کی فراہمی شامل تھے۔ ڈی پی او، محمد نوید نے ضمنی انتخابات کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سے کئے گئے سیکیورٹی اور دیگر انتخابی امور کے انتظامات پر اطمینان کا ا ظہار کیا۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے حلقہ PP-84خوشاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ضمنی انتخاب کے تمام امیدوارا ن کے ساتھ بھی اہم ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے حلقے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کیخلاف کاروائی پر بریفنگ دی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے حلقہ کے تمام امیدواران کو الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم ہدایات کے بارے میں آگاہ کیااور انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ حلقے میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی ہے۔ امیدواران اور ان کے کارکنان قانون نافذ کرنے والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پولنگ کے روز امن و امان قائم رکھیں۔ پولنگ کے روز یا اس سے پہلے کوئی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی، حلقے کی حدود میں داخل نہیں ہوگا۔ امیدواران اپنے پولنگ ایجنٹ کی تربیت کو یقینی بنائیں اور خاص طور پر ہدایت کریں کہ پریذائیڈنگ افسر سے فارم 45 وصول کئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔ علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ہدایات دیں کہ انتخابی عمل میں شامل تمام عملہ، امیدواران اور انکے کارکنان کووڈ19- ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے