سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمران خان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ لکی پولیس کے افسران آور جوانوں اور اہلیٹ فورس کے کمانڈوز کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔گزشتہ روز تھانہ لکی پولیس نے دلوخیل میں فائرنگ تبادلے کے بعد انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاتھاجن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،دو عدد ہنڈ گرنیٹڈ اور کارتوس برآمد ہوے تھے ۔ڈی پی او عمران خان نے اپنے آفیس میں  ایس ایچ او تھانہ لکی جاوید خان معہ پارٹی کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا اس موقعہ پرڈی پی او کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی بہترین ادائیگی سے پولیس فورس کی قدر و منزلت میں اضافہ کرنیوالے تمام افسران وجوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے مجرمانہ سرگرمیوں کے بہتر سد باب اور علاقائی امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں پولیس کی پروفیشنلزم اور دن رات سخت کاوشوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے