سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) نورنگ پولیس نے ماچس پٹاخے اور کھلونابم فروخت کرنے پر جنرل سٹور کے مالکان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے20عدد بم بتی اور 400عدد ماچس بم ڈبے برآمد کرلئے۔اس سلسلے ایس ایچ او تھانہ نورنگ امیر خان نے میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ روز دوران گشت اطلاع ملی کہ سبزی منڈی نورنگ میں انعام اللہ ولد گل روف اور رشید ولد قاسم سکنہ نالی چک ماچس پٹاخے اور کھلونابم فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس پر فوری طور پر ان کی قیادت میں پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور دونوں ملزمان کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ماچس بم اور کھلونا بم کے ڈبے برآمد کرلئے گئے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے