خیبر (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سورکمر کے مقام پر ٹرک اور فلائنگ کوچ کے درمیان خطرناک تصادم میں تین افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرود سورکمر کے مقام پر صبح کے وقت خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ ٹرک اور فلائنگ کوچ کے درمیان پیش آیا۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں سمیت پانچ ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔فلائنگ کوچ میں تین افرادموقع پرجاں بحق جبکہ 16 کے قریب افراد شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو جمرود ہسپتال اور پشاور حیات آباد کمپلیکس منتقل کر دیا۔زخمیوں اور جاں بحق افراد میں تورا باز، امان اللہ،شیر امان، ورات، ربیع، جہانگیر، شین گل، پیر الدین، کتاب جان، گل ولی، عزیز خان، حضرات بلال، فتح محمد، لعل گل، سکنہ افعانستان وغیرہ شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے