بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) واپڈا بٹ خیلہ سب ڈویژن میں 50 فیصد سے زیادہ ملازمین کی پوسٹیں خالی ہیں،شدید ترین گرمی میں بجلی کا ٹرپ ہونے معمول بن گیا، عملہ کمی کی وجہ سے صارفین شدید گرمی اور بجلی بندش میں رُل گئے، پیسکو حکام عملہ کمی کا مسلہ حل کرکے صارفین کو خوار ہونے سے بچائیں، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ملاکنڈ کے راہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد علی شاہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ واپڈا(پیسکو) بٹ خیلہ سب ڈویژن میں ایس ڈی او سمیت لائن مینوں اوردیگر عملہ کی کل منظور شدہ 81 پوسٹیں ہیں جن میں صرف 39 پوسٹوں پر عملہ تعینات ہے جبکہ باقی 43 پوسٹیں خالی ہیں انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کو ٹرپ ہونا اور ٹرانسفارمرز جل جانا معمول بن چکا ہے مگر بجلی بحالی کے لئے کمپلینٹ افس میں صرف ایک لائن مین ہونے کی وجہ سے صارفین بجلی شدید گرمی میں خوار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام عملہ کمی کو پورا کریں ورنہ بجلی کی بار بار بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے