جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں حاجی قوات خان عرف پڑانگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ٹیڈی بازار کرکٹ گراونڈ پر کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عارف حسین طوری کوآرڈینیٹر ٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فارمرج ایریاز تھے اس موقع پرملک واحد شاہ آفریدی چیئرمین مکہ ڈریڈز اینڈ کمپنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ٹورنامنٹ میں ضلع خیبر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ٹورنامنٹ کا فائنل عید الضحی پر ہوگا،اس موقع پر مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور افتتاحی میچ کے کھلاڑیوں سے ملے انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اچھی اور توانا صحت کے لئے کھیل کود اور صحت افزاء سرگرمیاں بہت ضروری ہے۔اس موقع پر مکہ ٹریڈز ایند کمپنی کے چیئرمین ملک واحد شاہ آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائنگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے