دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سّید ظہیر الاسلام شاہ اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد شعیب کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر واڑی سّید گُلفام عباس شاہ کا واڑی بازار کا دورہ۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے سب ڈویژن واڑی میں ھوٹلز،ریسٹورنٹس،میگا مارٹس،مویشی منڈیاں،ضلعی وخارجی ٹرانسپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور اس موقع پر پانچ دکانیں سیل کردی۔عوام کو کرونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی ویکسینیشن کی آگاہی دی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔۔