ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) حکومت مال مویشی منڈیوں میں عوام کو تمام سہولیات فراہم کرے گی،مال مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔،ہنگو کی مال مویشی منڈیاں صوبے کے دیگر اضلاع کے لیے سہولیات کے تناظر میں ایک مثال ہوں گی،ان خیالات کا اظہار صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد معسود نے ٹی ایم او ہنگو فرحاد افضل خٹک نے ہنگو کی مال مویشی منڈی کے دورے کے دوران عملے سے بات چیت کے دوران کیا۔ ٹی ایم او ہنگوو فرحاد افضل خٹک کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم کی ہدایات پر قائم کردہ مویشی منڈی کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں ٹی ایم او کو کئی قسم کی ہدایات بھی جاری کئیں۔ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں میں چیف سینیٹری انسپکٹر ضیاء اللہ،آصف،حامد طفیل ملک سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد معسود نے کہا کہ عید الضحی کے مزہبی تہوار کی مناسبت سے صوبے بھر میں مال مویشی منڈیاں قائم کی ہیں اور وہ ان منڈیوں میں انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنگو کی مال مویشی منڈی میں ٹی ایم اے کے اقدامات مثالی ہیں اور ٹی ایم اے کا عملہ تندھی سے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرا رہا ہے ٹی ایم او فرحاد افضل خٹک نے ایڈیشنل سیکریٹری کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان منڈیوں میں پارکنگ کے ساتھ ساتھ جانوروں کو پانی اور چارے کی فراہمی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس کے علاؤہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے ہینڈ واش سسٹم بھی بنایا گیا ہے اس کے علاؤہ سماجی فاصلے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں. اور مال مویشی منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات سے سپرے بھی کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم کی ہدایات پر کورونہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹی ایم اے عملہ متحرک ہے۔