سوات (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ بہبود آبادی سوات کے جانب سے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر واک کا بھی اہتمام کیا گی تھا۔ تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات عرفان علی نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سوات عاصم ضیاء کاکاخیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو 2 سال تک اپنا دودھ پلائیں تاکہ صحت مند قوم کی تشکیل ہو۔