پشاور (مانند نیوز ڈیسک) عید الاضحی میں مختلف پکوانوں کو لذیذ بنانے کیلئے مصالحہ جات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی تاہم شہر میں غیر معیاری مصالحہ جات کی فروخت شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر پکوانوں کو لذیز بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر مصالحہ جات خریدے جارہے ہیں تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے اور ہشت نگری سمیت دیگر علاقوں میں ہتھ ریڑھیوں پر بھی مصالحہ جات فروخت کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب مختلف پیکٹوں سمیت کھلے مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ کر دیاگیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے