الپوری (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن الپوری کی عید قرباء میں بھرپور کارکردگی،صفائی کے زبردست انتظامات،الائشوں کو ٹھکانے لگایااور بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مین شاہراؤں کی صفائی کی۔عوامی حلقوں کا زبردست خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسرالپوری ندیم اللہ کی ہدایات پر انسپکٹر مقسود علی کی زیرنگرانی ٹی ایم اے الپوری کے مختلف علاقوں میں عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے بعد جانوروں کی بقایا کو ٹھکانے پہنچانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔الائشوں کیلئے بیگز کی تقسیم اور انھیں ٹھکانے لگایا گیا۔عوامی حلقوں کا ٹی ایم اوالپوری ندیم اللہ اور اسکی ٹیم کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے این ایچ اے کا کام بھی ٹی ایم اے اہلکاران سے کیا اور رات تک مین شاہراؤں کی صفائی یقینی بنائی۔تحصیل الپوری کے مختلف یونین کونسلوں نے ٹی ایم اے اہلکاروں نے خصوصی صفائی پلان کے تحت صفائی ستھرائی کا کام یقینی بنایا۔ٹی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے الائشوں کو خوڑوں،ندی نالوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریزکریں جس کیلئے انھوں نے بیگز تقسیم کئے ہیں الائشوں کو اسمیں ڈال کر ٹی ایم کے مقررکردہ جگہوں پر رکیں تاکہ عید کے بعد صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے