پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا رشکئی اکنامک زون کا دورہ۔غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال بھی انکے ہمراہ تھے ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے رشکئی اکنامک زون کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال،DSP اکوڑہ ارشد احمد اور دوسرے پولیس افسران انکے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے غیر ملکیوں کو فراہم کردہ سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبل نے سی پیک کے حدود اور سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی۔DIG مردان نے کانسٹیبلان کے رہائشی بریکس کا معائنہ کرکے انکو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔غیر ملکی وفد سے ملاقات کرکے اُن سے فراہم کردہ سیکیورٹی اور کام کے بارے میں معلومات حاصل کی۔غیر ملکی باشندوں نے سیکیورٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیا۔DIG مردان یاسین فاروق نے موجود افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کریں۔غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے