نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ جلوزئی پولیس کا قماربازی کے محفل پر چھاپہ۔06 ملزمان گرفتار۔داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد۔ہدایت شاہ SHO جلوزئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ جڑوبہ گاوں سے باہر اکثر قماربازی ہوتی ہے۔علاقے میں مخبروں کے نیٹ ورک کو فعال کرکے اطلاع کی تصدیق کی گئی۔یعقوب خان انچارج چوکی جڑوبہ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔یعقوب خان نے قمار بازی میں مگن ملزمان پر کامیاب چھاپہ لگایا۔06 ملزمان (نواب شاہ،دلاوز خان،محمد نور،سیعداء خان،جان محمد اور میر احمد) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔موقع سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بطور ثبوت قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کو تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا۔