اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے میں تین میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا۔

اپنے بیان میں سعودی اتحادی فوج نے کہا کہ ریاض اور جنوبی علاقے میں دو ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔

سعودی اتحاد کے مطابق ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ 15 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔

سعودی اتحاد نے کہا کہ ریاض صوبے کی وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے۔

قبل ازیں سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

حکام کے مطابق یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج کے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے اہداف پر 9 حملے کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے